//

کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد شہر کے موسم میں بہتری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد شہر کے موسم میں بہتری آگئی۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جھلسا دینے والی گرمی کی لہر ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ تربت، دالبندین میں 47، بھکر، جیکب آباد، نوکنڈی 46 اور سکھر میں پارہ 43 ڈگری رہا۔ملتان اور فیصل آبا د میں 42 پشاور،گلگت میں41، اسلام آباد40،لاہور، مظفر آباد 39 اور کوئٹہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »