وش ویب:وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی کمانڈ اینڈ کنٹرول کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا. آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے وزیرداخلہ کا استقبال کیا.
تفصیلت کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی کمانڈ اینڈ کنٹرول کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا. آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے وزیرداخلہ کا استقبال کیا. چیف آپریٹنگ آفیسر کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر بریفنگ دی گئی.بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی پروگرام شہر میں سیکورٹی بڑھانے کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کرتا ہے، جس پر وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کرنا حکومت کیلئے بہت بڑا چلینج تھا.پروجیکٹ کا مقصد جلدجرائم کا خاتمہ اورمجرموں گرفتاریاں ہیں.دعا ہے سیف سٹی پروجیکٹ صوبے کے عوام کے لیے فائدہ مند اور تحفظ کا ذریعہ ثابت ہوگا.حکومت کی تمام وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی جان مال کی تحفظ اولین ترجیح ہے . دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ فورسز بھی نشانہ بنے ہیں. دہشت گردی کی جنگ میںفورسز کی لازوال قربانیوں پر ہمیں فخر ہے . دہشت گردی کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگا ر ثابت ہوگا.فورسز ریاست کے سپاہی کے طور پرسیف سٹی جیسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گری کا جلد خاتمہ کرلیں گے.
آئی جی پولیس عبدالخالق الخالق شیخ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے.سیف سٹی پراجیکٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے.سیف سٹی سے سیکورٹی کے واقعات کا موثر طریقے سے جواب دیا جا سکے گا.