//

وزیر اعلٰی بلوچستان سے پاکستان میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کی قیادت میں ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد کی ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کی قیادت میں ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی. ورلڈ بینک کے وفد نے وزیر اعلٰی بلوچستان کو صوبے میں جاری معاونتی منصوبوں سے متعلق آگاہی دی.

منرل اینڈ مائینز، فشریز ، زراعت اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا. وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تعلیم ، صحت اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر کام جاری ہے. گڈ گورننس، توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں.عالمی بنک کے وسیع المدتی پروگرامز کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے.عالمی بینک کے 10 سالہ پروگرام کی حمایت کرتے ہیں.بکھری آبادی میں بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات پہنچانا مشکل چیلنج ہے . وزیر اعلٰی بلوچستان نے مزید کہا کہ عالمی اور قومی اداروں، ڈونرز کی مشاورت سے پائیدار حکمت عملی پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں. برقی مسائل سے نجات کے لیے کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کررہے ہیں.18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں نے دستیاب وسائل بروئے کار لانے ہیں.بنیادی ڈھانچے اور دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سوفٹ لون زیر غور لائے جاررہے ہیں. میر سرفراز بگٹی نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں 1.3 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں .اسکولوں اور آبادی کے درمیان فاصلے بہت زیادہ ہیں اور ذرائع مواصلات کا خاطر خواہ نظام نہیں ہے.اسکولوں تک رسائی اور طالب علموں کو فوڈ کی فراہمی پر بھی کام کررہے ہیں.ورلڈ بینک کے وفد نے بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے وزیر اعلٰی کی کاوشوں کی تعریف کی اور بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے عالمی و قومی سرمایہ کاروں کی معاونت کا عزم کیا ہے.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »