وش ویب: جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں بجلی کی بندش کے ستائے ہندو برداری کے افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور سیپکو حکام کیخلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلائے کر سڑک کو بلاک کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حبس اور شدید گرمی میں بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے ٹھل شہر اور مضافاتی علاقوں میں 15 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان کردیا ہے نہ دن کو سکون ہے اور نہ رات میں چین، بجلی کی آنکھ مچولی سے کاروبار بری طرح متاثر ہے جبکہ گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ کہ بجلی ماہانہ بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے باوجود آوور بلنگ کرکے عوام کو مقروض کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بجلی کی بندش کے خاتمے اور عوام کو رلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔۔۔