//

کمشنر نصیرآباد ڈویژن کی زیر صدارت امن و امان و محرم الحرام کی سیکیورٹی پر اجلاس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں امن امان اور محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج محمد سلیم لہڑی، ایف سی کے کرنل صدیق ملک، نصیرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پیز سول ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیول ڈیفینس ، ایس ایس پی ہائی وے ، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان شریک تھے۔ اجلاس کے موقع پر تمام ڈسٹرکٹ سربراہان نے اپنے اپنے اضلاع میں محرم الحرام کے موقع پر کی گئی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات اور امن وامان کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی فراہم کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد ڈویژن نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں، جن علاقوں سے جلوس نکلتے ہیں وہاں پر سکیورٹی روٹ کلیرنس کے بعد ہی جلوس برآمد ہوں گے۔ تمام روٹس پر سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔ اس حوالے سے تمام اضلاع میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ایس ایس پیز کے ہمراہ سیکیورٹی پلان تشکیل دیں تاکہ تمام جلوسوں کی گزرگاہوں کے متعلق فوری جامع اقدامات کیے جائیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

معین الرحمن خان نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر اسنیپ چیکنگ میں بھی تیزی لائی جائے، جرائم پیشہ ور افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کی بیخ کنی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ نصیر آباد ڈویژن میں قیام امن میں بہتری لانے کے لیے پولیس لیویز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید متحرک ہوں تاکہ عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تفریحی مقامات پر سیکیورٹی انتظامات میں غیر معمولی اقدامات کیے جائیں جبکہ سندھ بلوچستان قومی شاہرہ اور ریلوے ٹریک کے گشت میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ عوام پر امن ماحول میں سفری سہولیات سے استفادہ ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »