وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اچانک مفتی محمود ہاسپٹل پہنچ گئے، اچانک اسپتال آمد پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اچانک مفتی محمود ہاسپٹل پہنچ گئے. وزیر اعلٰی بلوچستان کی اچانک اسپتال آمد پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں. وزیر اعلٰی بلوچستان نے ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کی غیر حاضری اور صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا. وزیر اعلٰی بلوچستان کا ایم ایس مفتی محمود اسپتال سے استفسار کیا کہ پردہ نہ ڈالیں حقائق بتائیں.وزیر اعلٰی بلوچستان نے اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب قمبرانی کو ہدایت کی کہ غیر حاضر اسٹاف کو فارغ کریں. اربوں روپے غریب لوگوں کے علاج معالجے کی مد میں دئیے جاتے ہیں نتائج کچھ نہیں ہیں. وزیر اعلٰی بلوچستان نے مفتی محمود اسپتال میں ڈاکٹروں طبی عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال دو دن کے اندر اندر بہتر بنانے کی ہدایت کردی .وزیر اعلٰی بلوچستان کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اصلاح نہ کی گئی تو کارروائی ہوگی .