وش ویب: بارکھان کے علاقے رکھنی میں شدید طوفانی بارش کے باعث بیکری کا گودام گرنے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقے رکھنی میں شدید طوفانی بارش کے باعث بیکری کا گودام گرنے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے. جاں بحق افراد اور زخمیوں کو بی ایچ یو ہسپتال رکھنی منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق رکھنی بارکھان روڈ میں واقع بیکری کا گودام گرنے سے واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا تھا۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کشمیری سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ بارکھان کے بیشترعلاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہے، جس میں مال مویشی و قیمتی سامان ملبے تلے دب گیا۔ ندی نالیوں میں شدید طغیانی کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے اور شدید طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کے کمبے گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ بارش کے باعث مختلف مقامات پر موبائل نیٹ ورک و بجلی بھی معطل ہے۔