وش ویب: پنجگور میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ ، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن پنجگور حاجی عبد الباقی بلوچ اور دیگر نے پنجگور پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس.
تفصلات کے مطابق س پنجگور میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ ، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن پنجگور حاجی عبد الباقی بلوچ اور دیگر نے پنجگور پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی بلوچستان میں وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو خدمت اور کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں بی این پی عوامی نے گزشتہ ادوار میں اپنے حلقہ انتخاب پنجگور میں 22 ارب روپے کے ترقیاتی کام کرکے ناصرف صوبے بلکہ پورے ملک میں تاریخ رقم کی ہے بی این پی عوامی کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر 2024 کے الیکشن میں پنجگور کی عوام نے بی این پی عوامی کے مرکزی صدرمیر اسداللہ بلوچ کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے تاکہ خدمت اور ترقی کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے، مگر حالیہ الیکشن میں فارم 47 کے ذریعے سلیکٹ ہونے والے ارکان نے اسمبلی کو سیاست کے بجائے پسند و ناپسند کا مرکز بنا دیا اور جی حضوری کرنے والوں کو نوازنے کے فلسفے پر عمل کیا جانے لگا۔
حالیہ بجٹ میں سال 23-24 اور 24-25 میں ضلع پنجگور کے آٹھ ارب روپے کے اسکیموں کو ختم کرکے وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی نے مل کر پورے پنجگور کے مینڈیٹ کو خاک میں ملا دیا، ان اسکیموں کی کٹوتی سے ضلع پنجگور کو آٹھ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کا ازالہ اب ناممکن ہے یہ تمام اسکیم عوامی نوعیت کے تھے اور ان سے پنجگور شہر ایک جدید شہر کی دوڑ میں شامل ہوسکتا تھا ان میں پنجگور کے تعلیم، خوبصورتی، انفراسٹرکچر، اور کمیونیکیشن کو ترجیح دی گئی تھے مگر پنجگور کی عوام کو نظر انداز کیا گیا۔ پنجگور بلوچستان کا وہ واحد ضلع ہے جس میں 2018 تا 2023 تک سب سے زیادہ کام ہوئے تھے مگر اس بار پنجگور کی ترقی کے لئے بجٹ میں اسکیمات کو کم اہمیت دی گئی۔