//

جیکب آباد :بھی جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی بندش اور بھاری بلنگ کیخلاف ریلی نکالی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : جیکب آباد میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی بندش اور بھاری بلنگ کیخلاف ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے سیپکو حکام کیخلاف نعرے بھی بلند کیے

ریلی ضلعی دفتر سے دیدار علی لاشاری کی قیادت میں نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سیپکو حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی،

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا گرمی کی لہر کے باوجود شہر و دیہی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے سیپکو کی جانب سے شہر کے مختلف فیڈرز پر 12 تا 15 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے گھریلو صارفین کو پریشان اور کاروبار کو تباہ کیا جارہا ہے انہوں کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بھاری بِلوں کی ادائیگی والے صارفین کو ناجائز طریقے سے یونٹس لگا کر مقروض بنا کر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے، مظاہرین نے بجلی کی غیر اعلانیہ بجلی کی بندش اور آوور بلنگ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »