وش ویب : سیکرٹری صحت ڈاکٹر صالح ناصر نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہِ کیا انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ایم ایس اور ڈاکٹرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
اس موقع ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت، ڈائریکٹر ہیلتھ مکران ڈویژن ڈاکٹر اسلم آزار، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احمد بلوچ ، پرنسپل مکران میڈیکل کالج ڈاکٹر افضل خالق ، وائس پرنسپل ڈاکٹر وحید بلیدی ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر راشدہ بلوچ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عزیز دشتی، پی ایچ ای کی کے ایکسیئن حاجی محمد خالد سمت تمام ڈاکٹرز موجود تھے ۔
اجلاس کے دوران ڈی ایچ او کیچ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال کے تمام مسائل کے متعلق بریف دی اور کہا ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی کا فقدان ، 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ میں ہم کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شدید گرمی میں وارڈ میں داخل مریضوں کی حالت زار غیر ہو جاتی ہے ، ڈاکٹر حضرات کو او پی ڈی میں بیٹھنے پر دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ٹیسٹ ، ایم آئی آر ،سی ٹی اسکین اور ایکسرے سمت کئی ٹیسٹنگ مشینری بند اور بجلی ٹریفنگ کے سبب سے کئی قیمتی اشیاء جل جاتے ہیں ۔
گفتگو کے دوران سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ نے ٹیچنگ ہسپتال کے تمام مسائل کی حل کرنے کا یقین دہانی کرائی اور کہا ہماری کوشش ہوگی ٹیچنگ ہسپتال کو بجلی کے مشینری سمت سولر پینل سے منسلک کریں گے ۔
ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس نے کہا اسپتال میں صفائی کرنے والے لوگ بہت ہی کم ہیں ہمیں ڈیلی ویجیز کی بنیادی پر لوگ رکھنے کی اجازت دی جائے ، ڈی جی ہیلتھ نے بتایا آج ہم نے ٹیچنگ ہسپتال کا جائزہ لیا ہمیں کئی مسائل کا ادراک ہوا ہم نے تمام منٹس نوٹ کیے بہت جلد اسپتال کے مسائل کو حل کیے جائیں گے ۔