وش ویب: گزشتہ شب بیلہ شہر میں ہونے والی مون سون کی بارشوں سے کہیں چہرے کھل اٹھے، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، دوسروں جانب بیلہ شہر اور محلوں میں بارشوں کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بیلہ شہر اور محلوں میں بارشوں کا پانی اکثر و بیشتر کئی روز تک جمع رہتا ہے۔بارشوں نے بیلہ کی نکاسی آب کے نقائص کو بے نقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بیلہ شہر میں ہونے والی مون سون کی بارشوں سے کہیں چہرے کھل اٹھے، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، دوسروں جانب بیلہ شہر اور محلوں میں بارشوں کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بیلہ شہر اور محلوں میں بارشوں کا پانی اکثر و بیشتر کئی روز تک جمع رہتا ہے۔بارشوں نے بیلہ کی نکاسی آب کے نقائص کو بے نقاب کردیا۔ غیر موثر اور کچرے سے بھرے نکاسی آب کے نظام کی وجہ سے مختصر سی بارش بھی شہریوں کےلئے زحمت بن جاتی ہے بیلہ کے عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان اور ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر زرین خان مگسی بیلہ بازار اور محلوں میں نکاسی آب کے لیئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں تاکہ بیلہ کے شہریوں کو بارشوں کے دوران پریشانی سے نجات مل سکے۔