//

بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-2025 کیلیے 930 ارب روپے سے زائد بجٹ پیش کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-2025 کیلیے 930 ارب روپے سے زائد بجٹ پیش کردیا، جس میں گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔ اپنی تقریب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں شعبہ تعلیم کیلیے 146.9 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ 535 نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی اور 3.45 ارب روپے وفاقی گرانٹ سے تعلیم پر خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی تعمیر کے لئے 118 ارب مختص کئے جبکہ22 پسماندہ اضلاع میں 5 سالوں میں 3ارب 45 کروڑروپے خرچ کئے جائیں گے، 44 اضلاع میں اسکولوں کو اپ گریڈ اور3 ہزاراسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ صوبے کی 11 جامعات کیلئے 4ارب 80 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں، تعلیم کے شعبے میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں 32 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ محکمہ تعلیم کے غیر ترقیاتی بجٹ کاحجم 114 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ صحت کے شعبے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 30 فیصد بجٹ بڑھا کر 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 242 نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

ا نہوں نے بتایا کہ صوبے میں امن وامان کے لئے 84ارب مختص کئے گئے ہیں، پولیس اورلیویز میں7ہزار نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی جبکہ لوکل گورنمنٹ کیلئے 5.2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسی طرح زراعت کے شعبے کیلیے 6 ارب 81 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 16 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ محکمہ زراعت میں 147 اسکیمات متعارف کرائی گئی ہیں جبکہ امورحیوانات میں 8 ارب 47 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، امور حیوانات کا غیر ترقیاتی بجٹ 8ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ 9 ارب 17 کروڑ روپے ہے۔

بجٹ میں ماہی گیری کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ محکمہ خوراک کے 1.2ارب روپے مختص کئے ہیں، اسکے علاوہ جنگلات کیلئے 2ارب 6 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، صنعت وحرفت کیلئے 3.7ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے شعبہ توانائی کیلئے 7 ارب روپے مختص، آبنوشی کیلئے 43.3 ارب روپے، مواصلات وتعمیرات کیلئے 51ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ شعبے کا ترقیاتی بجٹ 17 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال میں آب نوشی اسکمیات کیلئے 240ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ سماجی بہبود کیلئے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ثقافت کے شعبہ کے لئے 255ملین روپے مختص کئے گئے، علاوہ ازیں اطلاعات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی 613 ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ محکمہ کھیل اور امور نوجوانان کیلئے 3ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ صوبے میں معدنی وسائل کے لئے 10ارب مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرمایہ کاری فنڈز میں 2ارب روپے کا اضافہ کرکے اسے 5 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فی صد اضافہ جبکہ گریڈ ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، گریڈ 17 سے گریڈ بائیس کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافے اور قابل طالب علموں کے لئے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری تجویز کی گئی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی كی زیر صدارت صوبائی كابینہ كا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان كابینہ نے مالی سال 2024/25 كی بجٹ تجاویز كی منظوری دی۔

بجٹ میں صحت اور تعلیم كے شعبوں كو ترجیح دی گئی زراعت ، لائیو اسٹاک، منرل اینڈ مائنز كی ترقی كے منصوبے نئے بجٹ میں شامل كرلئے گئے،كابینہ نے نئی پنشن كنٹری بیوشن سكیم كی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد، وارنٹ جاری

وش ویب: بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے پر رشوت اور…

امریکی سینیٹ: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد

وش ویب:امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے…

یوکرین کا پہلی مرتبہ برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ

وش ویب: یوکرین نے پہلی مرتبہ برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پرحملہ کردیا۔…

وزیر اعلٰی بلوچستان کی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف…

Translate »