وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان، حکومتی اور اتحادی اراکین صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ اور بجٹ پر مشاورت ہوئی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوگا۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت ترجیح ہیں۔ عوامی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی سے متعلق خدشات چئیرمین پیپلز پارٹی کے ذریعے متعلقہ فورم پر اٹھائے گئے ہیں۔ وفاق نے پی ایس ڈی پی سے متعلق خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چئیرمین بلاول بھٹو کی توجہ سے بلوچستان کے اہم منصوبوں کو وفاقی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔گوادر پورٹ کی فعالیت کے لئے صدر مملکت سے درخواست کی ہے۔سی پیک منصوبوں کا فائدہ عام بلوچستانی کو ملنا چاہیے۔