//

کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے،وزیرِ اعلیٰ سندھ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمے داری ہے، ماضی میں کراچی میں درجنوں دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے، جس گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہو گی، اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران بھی اپنی نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگاتے ہیں، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کو پکڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »