//

جعفرآباد: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جعفرآبادمیں حفیظ آبادفیڈر پربجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سراپااحتجاج۔مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کردیا کیسکوحکام کے خلاف سخت نعریبازی کی جارہی ہے۔

جعفرآبادمیں حفیظ آباد فیڈر پربجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر آگئی مظاہرین نے ڈیرہ الہیارکے قریب زیروپوائنٹ پراحتجاجی مظاہرہ کرکے قومی شاہراہ کوتمام ٹریفک کے لیئے بلاک کردیاہے اور کیسکوکے خلاف سخت نعریبازی کی جارہی ہے.اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے الزام عائدکیاہے کہ حفیظ آبادفیڈرپر بجلی کی غیراعلانیہ طورپرطویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ ازیت میں مبتلاہے شدیدگرمی اور حبس کے باعث بچے بیمارہیں لیکن واپڈہ حکام جان بوجھ کر بجلی بندکررہے ہیں مظاہرین نے بجلی کی فوری بحالی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »