//

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بجٹ 2024 کی تیاروں کا جائزہ اجلاس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ 2024/25 کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کی بجٹ تیاری پر 70 فیصد اہداف کے مطابق کام مکمل کرلیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان اور پوری ٹیم داد کی مستحق ہے۔ بجٹ تشکیل میں کوشش رہی کی ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ بلوچستان میں بیڈ گورننس ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔حکومت کی کارکردگی جانچنے کا آغاز بجٹ کی منظوری اور عمل درآمد کی رفتار سے ہوگا۔ ٹینڈرنگ پراسس یکم جولائی سے شروع کریں گے۔

ترقیاتی منصوبوں پر یکم جولائی سے عمل درآمد صوبائی حکومت کی کارکردگی کا امتحان ہوگا۔ سرفراز بگٹی کا مزری کہنا تھا کہ جائزہ لینے کیلئے تمام اضلاع اور تحصیلوں کا دورہ کروں گا۔ سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام افسران کو فیلڈ میں جاکر جائزہ لینا ہوگا۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقررہ وقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ زمہ داران سے جوابدہی ہوگی۔سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فعال کرکے گڈ گورننس کے اہداف کی جانب جائیں گے۔ گڈ گورننس کے قیام کے لئے انتظامی سیکرٹریز سروس ڈلیوری کو بہتر بنائیں۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افسران کی تقرری کے دورانیے کو تحفظ دیں گے۔ بیڈ گورننس کے اثرات سے نوجوان طبقہ بھی متاثر ہوا۔ اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کریں گے۔عوامی حکومت کے اقدامات عام بلوچستانی تک پہنچنے چاہیئں۔ائیر ایمبولینس، بینیظیر بھٹو اسکالرشپ، تعلیمی پروگرامز سمیت مفاد عامہ کے منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک لائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »