وش ویب: اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے درینگڑھ لیویز تھانہ میں پریس کانفرنس کی . بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ قومی شاہراہوں پر چوری ڈکیتی کرنے اور مسافروں سے قیمتی اشیاء اور گاڑیوں کے چھیننے کے وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دو روز قبل پہلی کاروائی کے دوران ایک سرخ رنگ کی صرف گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے ایک پروبکس گاڑی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ لیویز کو اطلاع ملنے پر کانک کے علاقے زیارت کے قریب ڈیوٹی پر معمور لیویز موبائل اور ایس ایچ او نے ملزمان کا پیچا کیا ملزمان نے لیویز کو دیتے گاڑی کو بگانا شروع کر دیا۔اس دوران لیویز فورس کی گاڑی پائند کشتہ کے ایریا میں الٹ گیا۔جس مین لیویز کے 3 جوان زخی ہوگئے۔ تاہم ایس ایچ او ایاز محمد شہی نے ملزمان کا پیچا کیا اور خلی کانک کے علاقے مین فائرنگ کے تبادلے کے ۔ دو ملزمان کو گرفتار کرکے پروبکس تحویل میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے ٹھکانے انکشاف کیا۔ ملزمان کے ساتھ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے ڈکیت شامل ہے۔گرفتار ملازمان کے نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے مزید 3 ارکان کو لیویز فورس نے کانک کے ایریا میں مکان پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری کے 3 سکسیٹ پروبکس گاڑیاں اسلحہ برآمد کرلیا .علاوہ ازیں ملزمان مختلف علاقوں سے گاڑیوں کو چوری کرکے اپنے ٹھکانہ لا کر گاڑیوں کرکے کوئٹہ سے رنگ ساز لاکر گاڑیوں کو رنگ کرکے نوشکی اور خضدار میں فروخت کرتے رہے ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جکد مزید گرفتاریوں کی توقع ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ میں یہاں جرائم پیشہ عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ انکے لئے مستونگ کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے