کوئٹہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلوچستان پولیس کی 100 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت, میر سرفراز بگٹی نے روسٹرم سے بلٹ پروف شیشے ہٹوائے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل جوانوں کے سمارٹ ٹرن آؤٹ اور تربیت کا اعلیٰ معیار باعث مسرت ہے، پولیس مقدس پیشہ، فرائض منصبی سے انصاف ضروری ہے،جس کے لئے پولیس جوان اپنے طرز عمل سے عوام کے دلوں میں اعتماد بحال کریں، بلوچستان کے عام آدمی کو گلے سے لگائیں،
وزیر اعلٰی کا کہنا تھا بلوچستان پولیس کھٹن حالات میں کام کررہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کے کئی بہادر افسران اور جوان شہید ہوئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
انھوں نے کہا دہشت گردی جس شکل میں بھی ہو قابل مذمت ہے،دہشت گردوں کو ان کی بلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردوں کو “را” سے معاونت حاصل ہوررہی ہے، معصوم افراد، اساتذہ، اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا،
دہشت گردوں کے خلاف لڑائی صرف فورسز کی ہی نہیں ہم سب کی جنگ ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے، قانون کی قوت و ریاست کی طاقت اللہ تعالٰی کی نصرت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے،
وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پولیس کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کا اعلان کیا،اور تربیت مکمل کرنے والی لیڈیز کانسٹیبلز اور نمایاں پوزیشن کی حامل کمپنی کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا