وش ویب: جیکب آباد میں کباڑ یونین کے رہنماؤں نے پریس کلب پہنچ کر سٹی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا.
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کباڑ یونین کے رہنماؤں نے پریس کلب پہنچ کر سٹی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا. مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کباڑیوں کو بلاجواز تنگ کررہی ہے جس کی وجہ سے کباڑی دوکاندار سخت پریشان ہیں، گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی گل حسن تھیبو نے کباڑیوں کی دوکانوں پر جاکر انہیں بلاجواز گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی انہوں نے مطالبہ کیا کہ کباڑیوں کو تحفظ فراہم کرکے پولیس کی زیادتیاں ختم کرائی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔