وش ویب: حکومت بلوچستان اور روش پاکستان کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور روش پاکستان کے حکام ایم او یو کے موقع پر موجود تھے۔ اعلامیہ کے مطابق کاسٹ شئیرنگ کے تحت کینسر اور موذی امراض کی ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں گی۔ ایم او یو کے تحت غریب افراد کو کینسر اور مخصوص موزی امراض کی ادویات مفت مل سکیں گی۔ منیجنگ ڈائریکٹر روش پاکستان حفظہ شمسی کا کہنا تھا کہ صحت سے متعلق حکومت بلوچستان کا وژن قابل تعریف ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو موذی امراض کی مہنگی ادویات مفت میسر آسکیں گی۔