وش ویب: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعتراف کرلیا ہے کہ وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجاویز کے مطابق بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعتراف کرلیا ہے کہ وفاقی بجٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجاویز کے مطابق بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے سب کو فائلر بنائیں گے جبکہ پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو فکسڈ ٹیکس رجیم میں لانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ایکسپورٹرز کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے خوشخبری دیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔