وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی قیادت میں یو این ایف اے پی اے کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی۔
یو این ایف پی اے پاکستان کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر لووئے شبانے نے بلوچستان میں جاری پروگرامز سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کی صوبائی پاپولیشن ٹاسک فورس کی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دوران زچگی زچہ و بچہ کی شرح اموات تشویشناک ہے۔ یو این ایف پی اے کے ساتھ ملکر موثر اقدامات اٹھائیں گے۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جاررہی ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صحت کی معیاری سہولیات کے لئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے دیرپا اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔