//

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب :سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں کیا۔ آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »