//

پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں بہت بڑی مارکیٹ ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہمارے پاس وہ ہے جو بہت سے ممالک کے پاس نہیں ہے، ہمارے پاس 66 فیصد نوجوان ہیں، جب سے حکومت نے فنی تربیت پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں بہت بڑی مارکیٹ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے، پاکستان کو حال ہی میں سلامتی کونسل کی دوبارہ رکنیت ملی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، ہم اپنے ہمسایوں سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں، مشرق وسطیٰ پاکستان کو اتحادی سمجھتا ہے، ایرانی صدرکا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا تھا، ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، سعودی اعلیٰ سطح وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »