وش ویب : ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وڈھ میں ایک روزہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
اے ڈی سی ریونیو خضدار رحمت اللہ صالح مراد کی صدارت میں ایم سی ہال وڈھ میں ہونے والے اجلاس میں وڈھ کے اکثریتی ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز نے شرکت کی کھلی کچہری میں بلدیاتی نمائندوں سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں انجمن تاجران اسکولوں کے طلبا سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت اور اپنے علاقوں کے مسائل پیش کیے اجلاس کے دوران کچھ ایشوز پر فوری ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا عوام نے وڈھ میں امن و امان تعلیم صحت سڑکوں ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مکمل ناکامی وڈھ بازار سمیت قریبی علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی واٹر سپلائی کے مین پائپ لائنز سے غیرقانونی کنیکشنز کے خلاف فوری کاروائی وڈھ انٹرکالج ہائی اسکول وڈھ لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس وڈھ میں عطائی ڈاکٹرز کارکردگی وڈھ میں منشیات کی کھلے عام فروخت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں عملہ نہ ہونے اور ایمرجنسی کی صورت میں شام کے اوقات میں ہسپتال کے مکمل بند ہونے ہائی اسکول سمیت دیگر اسکولوں کے طلباوں کے ساتھ ٹرانسپوٹرز کا ہتک عزت رویہ سمیت دیگر مسائل کے انبار لگادیئے گئے.
اس موقع پر محکموں کے ہیڈز نے اپنے محکموں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی عوام کی طرف سے پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو خضدار رحمت اللہ صالح مراد کا کہنا تھا کہ آج کے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد یہی تھا کہ ہم آپ لوگوں کے مسائل سن کے ان کے حل کی کوشش کریں انہوں نے کہا میں بطور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ یہاں 16 ماہ گزار کر گیا ہوں وڈھ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ سے تعاون نہیں کرتے ہم نے منشیات اسکولوں کی کارکردگی امن و امان سمیت دیگر مسائل پر ایکشن لیا اور بھر پور کوششیں کی۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال اسکول کالج یونیورسٹی ہو یا کوئی اور محکمہ یہ سب ادارے آپ لوگوں کے اپنے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم کسی بھی کوتاہی کا چل کر شکایت کریں اور تحریری طور ہو اور اب اس بات میں وزن زیادہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی لہزا اپنے مسائل کے حل کا خود مالک بن جائے عوام کی طرف سے پیش کیے گے مسائل کے حل کے لیے کوشش ہوگی اور امید کرتا ہوں کہ اس اجلاس کے بعد کچھ نہ کچھ مسائل کا فوری حل ممکن ہوگا کھلی کچہری میں ایم سی وڈھ کے چئیرمین محمد خان مینگل ایس ڈی او پی ایچ ای ڈی شیر محمد ایس ڈی او بی اینڈ آڑ روڈز نصراللہ مینگل ایس ڈی او ایرگیشن ولی محمد مینگل ڈی ڈی ای او میل وڈھ محمد طارق بلوچ ہائی اسکول وڈھ کے ہیڈ ماسٹر شمس الحق مینگل محکمہ لائیو اسٹاک کے ایس وی او ڈاکٹر محمد رفیق ڈاکٹر محمد یونس مینگل اور ڈاکٹر لال محمد مینگل ڈی او بی اینڈ آر بلڈنگ زاہد بلوچ محکمے واپڈا کے زمہ دار عبدالصمد مینگل محمد احمد لانگو شکیل احمد ڈولیومنٹ افیسر وڈھ ڈی ایس پی وڈھ کے نمائندے ایس آئی فیض محمد محکمے پٹوار کے نمائندے لیویز ایگل انچارج امام بخش ایم سی وڈھ کے سینئر کلرک بابو محمد ایوب مینگل سمیت دیگر آفیسران نے شرکت اور اپنے محکموں کے اوپر عوام کے اٹھائے گئے سوالات پر انہیں بریفنگ دی
کھلی کچہری میں قبائلی رہنما ٹکری میر محمد مینگل وائس چیئرمین ایم سی وڈھ مجیب الرحمن مینگل چیئرمین کنجڑ ماڑی قاضی عبدالجلیل جلالی چیئرمین زرینہ وہیر احمد خان گزگی مینگل جنرل کونسلر ایم سی وڈھ غلام قادر بلوچ ثنا اللہ شادبانزئی حاجی غلام نبی لہڑی انجمن تاجران کے رہنما ظہور احمد مینگل مجیب الرحمن مینگل حاجی عبدالمجید گزگی محمد الیاس براہمزئی سمیت دیگر نے شرکت کی اور درپیش مسائل پر آفسیران کو آگاہ کیا آج کے کھلی کچہری میں وڈھ کے عوام کی عدم دلچسپی کو بھی نوٹ کیا گیا۔
Share this: