//

وفاقی حکومت کا عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے عید الاضحی کی تعطیلات کی سمری وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو بھیجی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پیر 17 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد جن اداروں میں اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے وہاں عیدالاضحیٰ پر 4 تعطیلات ہوں گی۔

جن اداروں میں ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں ان میں بقر عید کی 5 دن کی چھٹی ہو گی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »