//

لورالائی سےملزمان گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکل، اسلحہ و منشیات برآمد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : لورالائی( آئی این پی ) لورالائی پولیس کی کاروائیاں ، 3ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ و منشیات برآمد کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد کی ہدایت پر ایس ایس پی محمد ظفر بزدار کی احکامات پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ جلالزئی کے زیگرانی ایس ایچ او لورالائی محمد شریف موسخیل کے سربراہی میں پولیس ٹیم کی مختلف کاروائیاں ، مقدمہ فرد نمبر 135/024 بجرم 392 میں ایک چور شیرزمان ساکن ناصرآباد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور ایک پسٹل قبضے سے برآمدکرلیا ہے ، ملزم کیخلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بلوچستان آرمز ایکٹ درج کرلیا گیا ،ملزم شیرزمان نے مقدمہ فرد نمبر 167/023 بجرم 392 میں بھی چوری کا انکشاف کیا۔

اسی طرح ملزم آصف علی ساکن فیصل آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آدھا کلو شیشہ برآمد کرکے اس کے خلاف کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 106/024 بجرم کنٹرول آف نارکوٹیکس درج کرلیا۔ علاوہ ازیں عبدالرشید ساکن دکی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد ملزم کیخلاف بلوچستان آرمز ایکٹ مقدمہ درج. مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »