وش ویب: کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
تفصلات کے مطابق کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس منفی ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 233 پوائنٹس کم ہو کر 73 ہزار 18 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 73 ہزار 252 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔