//

ایل پی جی اور ہیوی الیکٹرک وہیکلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : حکومت نے بجٹ میں ایل پی جی اور 1800 سی سی ہیوی الیکٹرک وہیکلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا، پاٹا سے دوسرے علاقوں میں جانے والی اشیاء پر بھی مرحلہ وار ٹیکس چھوٹ ختم کیا جائے گا ، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے ایف بی آر کو 30 ارب روپے ٹیکس جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔ذرائع کے مطابق درآمدی ایل پی جی پر 10 فیصد اورمقامی تیار کردہ 1800 سی سی ہیوی الیکٹرک وہیکلز پر8.5 فیصد ، 1800 سی سی سے 2500 سی سی گاڑیوں پر 12.75 فیصد ٹیکس ریٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹیل اسٹورز سے کی جانے والی اسپلائی پر 15 فیصد اور فاٹا، پاٹا سے دوسرے ٹیکس ایریا میں جانے والی اشیاء پر 16 فیصد ٹیکس ریٹ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مرحلہ وار ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف سے حالیہ مذاکرات میں ہوا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »