//

پاک ایران بارڈر پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سختی کی گئی، ترجمان بلوچستان حکومت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے رد عمل میں اسمگلنگ میں ملوث افراد نے روڑ بند کر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سختی کی گئی۔ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام کی جاررہی ہے۔روڑ کھلوانے کے لئے مظاہرین سے بارہا مذاکرات کے گئے۔روڑ بندش سے دیگر مسافروں کے ساتھ ایران سے آنے والے زائرین بھی پھنس گئے۔ زائرین جس روٹ کو اختیار کررہے ہیں وہ حکومت کی جانب سے ڈکلئیرڈ روٹ نہیں۔زائرین اس روٹ کو خلاف ایس او پی استعمال کرتے ہیں۔ڈکلئیرڈ روٹ نہ ہونے کی وجہ سے زائرین اپنے رسک پر اس سے آتے جاتے ہیں۔گزشتہ ماہ بھی تین سو زائرین کو ریسکیو کرکے کراچی پہنچایا گیا۔روڑ بندش کے باعث یہ زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔ روڑ کھلوانے کے لئے ضلعی انتظامیہ پرامن ماحول میں اقدامات اٹھا رہی ہے۔ زائرین اس غیر منظور شدہ روٹ کو اختیار کرنے سے اجتناب برتیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »