وش ویب: لکی مروت میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازِ جنازہ چونیاں میں ادا کر دی گئی۔شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ و تدفین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، عسکری حکام، اہلِ خانہ، وفاقی وزراء و دیگر افراد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نمازِ جنازہ چونیاں میں ادا کر دی گئی۔شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ و تدفین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، عسکری حکام، اہلِ خانہ، وفاقی وزراء و دیگر افراد نے شرکت کی. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہیدوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ شہادت کا رتبہ اللّٰہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کر دیا۔