//

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید احمد، اسد عمر اور علی نواز اعوان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:سلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید احمد، اسد عمر اور علی نواز اعوان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت میں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں نامزد رہنماؤں کی بریت سے متعلق درخواستوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے کی۔سماعت میں وقفے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر کی درخواستِ بریت پر پراسکیوٹر نے دلائل مکمل کیے۔عدالت کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران محفوظ شدہ فیصلہ 13 جون کو سنائیں گے۔یاد رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »