وش ویب: بلوچستان میں کانگو کے وار جاری ہیں 24گھنٹوں کے دوران 1 اور مریض میں کانگو کی تصدیق ہوگئی.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کانگو کے وار جاری ہیں 24گھنٹوں کے دوران 1 اور مریض میں کانگو کی تصدیق ہوگئی. فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں 1بچے سمیت 2 افراد داخل کئے گئےمریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئےقلعہ عبداللہ کے22 سالہ نوجوان قدرت اللہ میں کانگو کی تصدیق ہوگئی جبکہ پشین کے6 سالہ صفیان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے ابھی تک فاطمہ جناح ہسپتال میں 1 خاتون اور 1 بچے سمیت 4 افراد میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے۔