//

بلوچستان میں 99٪ مسائل گورننس کی وجہ سے ہیں،محدود وسائل بدعنوانی کی نظر ہوجاتے،سرفراز بگٹی | وش نیوز

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اساتذہ کی “سفر معلم” کے عنوان سے منعقد تقریب سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بچوں کو معاشرتی تفریق کے قطع نظر تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔ جھوٹ پر مبنی بیانیہ کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی۔ سوشل میڈیا نے معاشرے میں جھوٹ اور سچ کی تمیز ختم کردی ہے۔ ترقی یافتہ معاشروں نے سماجی اور تعلیمی اصلاحات کے بعد سوشل میڈیا کو متعارف کرایا۔ پاکستان میں کسی بھی سماجی اقدار کی اصلاح کے بغیر سوشل میڈیا کو رسائی دی گئی۔ میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچنگ لازمی سروسز کا حصہ ہیں ، اساتذہ ہڑتال کا حصہ نہیں بن سکتےہیں۔

بلوچستان میں 99 فیصد مسائل گورننس کی وجہ سے ہیں۔ محدود وسائل بدعنوانی کی نظر ہوجاتے ہیں۔عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے پی ایس ڈی پی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تشدد سے بلوچستان کو حقوق نہیں مل سکتے ہیں۔ بلوچستان کو جتنے بھی حقوق ملے پارلیمنٹ سے ملے ہیں۔آئندہ بھی حقوق کے حصول کا یہی راستہ ہے۔میرٹ کو یقینی بنائیں گے صوبے میں کوئی نوکری نہیں بکے گی۔ہر ضلع سے میٹرک میں ٹاپ کرنے والے دس بچیوں اور دس بچوں کے آئندہ سولہ سالہ تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ سائنس کے مضامین میں پی ایچ ڈی کرنے والے بلوچستان کے طالب علموں کو دنیا کی 200 اعلٰی ترین جامعات میں اسکالرشپ دیں گے۔ اقلیتوں کو سالانہ ایک سو اسکالرشپ دی جائے گی۔ ٹرانس جینڈر کو بھی اسکالرشپ پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »