//

کوئٹہ، بھتیجے کے قتل کا جرم ثابت، 2ملزمان کو سزائے موت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج iv کوئٹہ محمد اقبال خلجی نے بھتیجے کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔

استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ پشتون آباد میں درج مقدمہ نمبر62/2022 میں ملزمان عبد الظاہر اور محمد اشرف پر سال 2022 کے دوران اپنے بھتیجے خالد خان ولد پیر محمد کو قتل کر نے کا الزام تھا۔پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عبدالظاہر اور محمد اشرف کو زیر دفعہ 302 کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔ عدالت نے ملزمان کو مقتول کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔دونوں ملزمان کو سزا سنائے جانے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »