//

لیاری سے بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:کراچی کے علاقے لیاری سے بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی یوسف بلوچ نے کیا۔ بس سروس لیاری، ملیر 15 سے حب ریور روڈ تک جائے گی، لیاری سے پیپلز بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔یوسف بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر وعدہ پورا کرتی ہے، لیاری میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی موجود ہے۔یوسف بلوچ نے کہا کہ بل بھرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی گئی تو کے الیکٹرک کے خلاف اعلان جنگ کروں گا، لیاری میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہوگئی گیس مہنگی ہوگئی، لیاری میں گیس کی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »