//

لسبیلہ: کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق 12 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی النصرت کمپنی کی مسافر کوچ اوتھل وایارو کے مقام پر ایرانی پیٹرول کے گیلن سے لوڈ موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی،ایرانی پیٹرول کے سبب مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی حادثے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق 12 افراد زخمی ہوگئے.حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈر کی مدد سے آگ کو قابو میں پالیا اور اس دوران کوئٹہ کراچی پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوکررہ گئی اور تین افراد کی نعشوں کو نکال کر سول ہسپتال اوتھل منتقل کردیا اور 12 زخمیوں کو اوتھل ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا ایدھی رضاکاروں سمیت مقامی لوگوں و لسبیلہ پولیس نے حصہ لیا اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی لسبیلہ حمیرہ بلوچ موقع پر پہنچ گئے .ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ میں ٹوٹل 28 مسافر سوار تھے تاہم تین جاں بحق اور 12 زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »