وشویب:بسیمہ کے دور افتادہ علاقہ ساجد لوپ میں پاکستان آرمی کی جانب سے ایک روزه فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کے علاوہ سول ہسپتال بسیمہ کی لیڈی ڈاکٹر نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی ای سی جی بھی کی گئیں ۔ میڈیکل کیمپ میں مرد خواتین اور بچوں سمیت پانچ سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ عوامی حلقوں نے پاکستان آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے ساجد جیسے پسماندہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر یہاں کے غریب مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ساجد واشک کا واحد وسیع و گنجان آبادی والا علاقہ ہے جہاں بنیادی صحت کا کوئی مرکز نہیں یہاں کے باسی ایک معمولی سی تکلیف کے لیے کئی کلومیٹر سفر طے کرکے بسیمہ جاتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک آرمی ساجد کے دیگر علاقوں میں بھی میڈیکل کیمپ لگا کر وہاں کے باسیوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرے گی