وش ویب: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔
عالمی یومِ ماحولیات پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے متاثرہ ممالک میں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں پاکستان کو سیلاب اور خشک سالی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔