//

دورہ چین: وزیراعظم شہباز شریف کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 5 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن میں موجود ہیں جہاں ان کی آج اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

وزیراعظم آج پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔وزیراعظم فورم میں گفتگو بھی کریں گے جبکہ شہباز شریف فورم کے دوران معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے. بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نانشان ون ونڈو، شینزن میوزیم اور ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »