وشویب:جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے علاقے میر پور برڑو کا رہائشی نوجوان عطاء حسین برڑو کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، مغوی کے ورثاء نے جیکب آباد روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی اور ٹائر نذر آتش کرکے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی.
مغوی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات عطاء حسین برڑو زرعی زمین کی چوکیداری پر معمور تھا کہ ڈاکوؤں نے یرغمال کر کے اغواء کرلیا ہے جس کے باعث اہلخانہ تشویش میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹھل میں اغوا کی وارداتیں تھم نہ سکی آئے روز ڈاکو نوجوانوں کو اغوا کرکے بھاری تاوان طلب کررہے ہیں اس ساری صورتحال کے باوجود پولیس تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو کر رہ گئی ہے مظاہرین نے مغوی کی باحفاظت بازیابی کے اقدامات اٹھانے کیلئے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔۔۔