//

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ایک بار پھر ڈی لسٹ کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ کیسز کے سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن ایک بار پھر ڈی لسٹ کردیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ کیس فل بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ای سی پی کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت 6 جون کو ہونا تھی۔ الیکشن کمیشن 6 جون کو اسلام آباد کے 3 حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا۔اسلام آباد کے ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل منتقلی کی درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »