//

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی گورنر ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ آئی ٹی کلاسز کا دورہ کیا۔ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان تعلیم کے ذریعے ہی دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے آئی ٹی کلاسز کے انعقاد پر کامران ٹیسوری کو مبارکباد دی۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں، طلبہ کو جدید ترین کورسز مفت میں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »