وش ویب: ادارہ شماریات نے ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سنادی، پاکستان کے تجارتی خسارے میں اپریل کی نسبت مئی میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ اپریل کی نسبت 15 فیصد کم ہوکر 2.1 ارب ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں اپریل کے مقابلے میں برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 2.79 ارب ڈالر بڑھیں جبکہ مئی میں پاکستان کی درآمدات تقریباً 1 فیصد اضافے سے 4.90 ارب ڈالر رہیں۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے تجارتی خسارے میں کمی سے پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پر مثبت اثر پڑے گا۔