جیکب آباد:حکومتی رلیف کے باوجود کے جیکب آباد میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوئیں، آٹا، چینی، گھی کے نرخ اضافی وصول کیے جانے لگے، بڑھتی مہنگائی نے عوام کی مشکلات بھی بڑھا رکھی ہیں.
بڑھتی مہنگائی سے غریب عوام کی جان نہ جانے کب چھوٹے گی، جیکب آباد کے شہریوں سے سبزیاں پھل اور روز مرہ زندگی کی چیزیں پہنچ سے باہر ہونے لگی، عوام کو رلیف دینے کیلئے نرخوں میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود مصنوعی مہنگائی نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، مہنگائی سے تنگ شہری ضلع انتظامیہ کی کاکردگی سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔آٹے کے نرخوں میں بڑی کمی کے باوجود ہوٹلوں پر روٹی پرانی قیمتوں میں فروخت ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گھی، چینی، چاول کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی مگر عوام سرکاری نرخ نرخ نامہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک طرف حکومت عوام کو رلیف دینے کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری طرف مصنوعی مہنگائی نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔