//

بلوچستان میں اساتذہ اور ملازمین کا دھرنا تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد ختم

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث دیا گیا دھرنا آج 90 روز مکمل ہونے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد ختم ہوگیا۔

بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اپنی 5 ماہ کی تنخواہ اور پینشنرز کی عدم ادائیگی کے باعث پچھلے 90 روز سے بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے رہے اور مختلف اوقات میں ان کی جانب سے بلوچستان اسمبلی، ہاکی چوک، کمشنر آفس اور سریاب روڈ پر احتجاجی دھرنے بھی دئیے گئے اور 90 روز تک یہ ایک ہی مطالبہ پیش کرتے رہے کہ ان کی 5 ماہ کی تنخواہوں اور پنشنز کے بقایا جات ادا کیے جائیں اور بجٹ میں بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے لئیے مختص کردہ رقم بڑھائی جائے تاکہ ان کو بار بار اپنی ماہوار تنخواہوں کیلیئے ذلیل و خوار نہ ہونا پڑے۔

اس احتجاجی تحریک کے نتیجے میں گزشتہ روز حکومت بلوچستان نے صوبے کی جامعات کے استاتذہ سمیت ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 1 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی جس کا چیک صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید درانی نے آج وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کے حوالے کیا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر اساتذہ اور دیگر ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے ان سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی جس پر اساتذہ اور دیگر ملازمین آمادہ ہوئے اور اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کے لیے سڑکوں پر نہیں آنا چاہیے۔ میری خواہش ہے کہ اساتذہ کے تمام مسائل حل ہو جائیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی کاوشوں سے یونیورسٹی ملازمین کے واجبات ادا ہورہے ہیں اور کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ میں جامعات کے اساتذہ کیلئے پورے سال کیلئے رقم مختص ہو۔ ہم جامعات کے اساتذہ کے مسائل کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے رہنماوں شاہ علی بگٹی، ڈاکٹر کلیم اللہ خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی پر صوبائی وزیر تعلیم راحلیہ درانی کے مشکور ہیں ۔ اساتذہ کو تنخواہیں ادا ہونے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کا مستقل حل نکالا جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

قوم سمجھتی ہے کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے، گورنر سندھ

وش‌ویب‌: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر وزیر اعلیٰ…

وزیراعظم شہبازشریف کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

وش‌ویب‌:‌وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم تاریخ میں ایک ممتاز رہنما کے…

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

وش ویب: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق…

صدر مملکت کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

وش‌ویب‌:‌ بابائے قوم کی 76 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت…

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف استدعا فوری سماعت کیلئے منظور

وش ویب: سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ…

Translate »