//

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹسز کیخلاف اپیل پر سماعت مؤخر

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بانی پی ٹی آئی عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف اپیل پر سماعت مؤخر ہو گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کرنا تھی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کے نئے نوٹس کو چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف بیچنے کی نئی نیب انکوائری سے متعلق نوٹس دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »