//

حب: کراچی کو بلوچستان سے ملانے والے پل کا کام 23 ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌:‌بلوچستان کے اہم پلوں میں سے ایک حب ندی کا پل 25 جولائی 2022 کو سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا۔

منصوبے پر اب تک 1132 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ حب ندی پل بین الاقوامی گزرگاہوں سے بھی ملانے میں اہمیت کا حامل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فی الحال حب ندی پل کا 86 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔488 میٹرز طویل حب ریور برج نہ صرف صوبہ بلوچستان کو سندھ سے جوڑتا ہے۔

پل حب کے قریبی انڈسٹریل یونٹوں کیلئے ایک محفوظ راہداری بھی فراہم کرتا ہے۔سیلابی ریلے سے متاثر ہونے کے بعد 2022 میں تعمیراتی کام کا آغاز ہوا۔یہ منصوبہ 546 دنوں میں مکمل ہونا تھا جو اب 30 جون کو مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »