//

اسلام آباد: حقیقی آزادی مارچ کے دوران درج 2 مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی بری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش‌ویب‌:‌ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران درج 2 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی و دیگر کو بری کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ ، آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیر اسد عمر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »