وش ویب: وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء لانگو کی بی اے پی کے صدر رکن قومی اسمبلی نوابزاہ خالد مگسی سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء لانگو کی بی اے پی کے صدر رکن قومی اسمبلی نوابزاہ خالد مگسی سے ملاقات ہوئی. میرضیاء لانگو نے نوابزادہ خالد خان مگسی کی دراز عمری اور عافیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ملاقات کے دوران گزشتہ روز نوابزادہ خالد خان مگسی پر حملہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں کو مزید محفوظ بنانے کے لئے سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔واقعے میں ٖغفلت برتنے پر 4لیویز اہلکاورں کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔نوابزادہ خالد خان مگسی نے بی اے پی کے رہنماءمیرضیاءاللہ لانگو کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔